مہر نیوز/18 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران میں اج فوجی دن منایا جارہا ہے جس میں فوج کے جوانوں نے تہران سمیت ایران کے مختلف صوبوں میں فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں اج فوجی دن منایا جارہا ہے جس میں فوج کے جوانوں نے تہران سمیت  ایران کے مختلف صوبوں میں فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

تہران میں ایران کی مسلح افواج نے  ایک خصوصی اور شاندار  پریڈ کا اہتمام کیا جس میں صدر جمہوریہ حسن روحانی فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل صالحی ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری  اور دیگر اعلی فوجی افسران نے شرکت کی یہ پریڈ حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار کے قریب منعقد کی گئی۔