مہر نیوز/13 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اس ہفتہ کے آخر میں روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان  اس ہفتہ کے آخر میں روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزیر دفاع  ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے یہ کانفرنس 16 اور 17 اپریل کو ماسکو میں منعقد ہوگی۔ ایرانی وزیر دفاع روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔