مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے مصر کے علاقہ شیخ زواید میں سلفی وہابی تکفیری گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مصری فوج کے مطابق دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس میں سوار 12 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مصی فوج نے دھماکہ خیز مواد سے بھی ایک کاڑي کو بھی تباہ کردیا ہے۔