مہر نیوز/16 مارچ/ 2015 ء : شامی فضائیہ نے القاعدہ سے وابستہ داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 26 سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فضائیہ نے القاعدہ سے وابستہ داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 26 سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج نے دوما قصبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، شام میں خانہ جنگی پانچویں برس میں داخل ہو گئی ہے، اب تک اس جنگ میں 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ شام میں 80 ممالک کے دہشت گرد ،دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جنھیں سعودی عرب، ترکی، امیرکہ ، اسرائیل اور قطر کی پشتپناہی حاصل ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ شام کے شہریوں کے خون میں سعودی عرب کے ہاتھ رنگین ہیں اور اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے۔ سعودی عرب کے تعاون سے امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔