مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا ہے۔کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھویں منزل پر واقع کینٹین میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی واقعے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے پہلے اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال لیا، عملے نے ایک گھنٹے کی تلاش و کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2015 - 10:16
مہر نیوز/9 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کے شہر کراچي میں فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا ہے۔