مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے 7 مزدور زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں اچانک گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تو کان بیٹھ گئی اور وہاں کم کرنے والے 7 مزدور پھنس گئے جنہیں باہر نکالنے کےلئے آج صبح تک امدادی کارروائیاں کی گئیں تاہم مزدوروں کو بچایا نہ جاسکا اور وہ دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2015 - 17:06
مہر نیوز/20 فروری/ 2015 ء : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے 7 مزدور زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔