مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری کے بعد ایک نہیں پوری 38 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کےباعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برف باری کے بعد شکاگو کے کینیڈی ایکسپریس وے پر پھسلن کی وجہ سے 38 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔شدید برف پڑنے کے بعد نیویارک اور بوسٹن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔