مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی اخبار فیگارو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم داعش دہشت گردوں میں ایک تہائی دہشت گردوں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے۔
اخبار کے مطابق داعش دہشت گردوں سے منسلک یورپی دہشت گردوں کی اتنی بڑی تعداد شام اور رعاق سے واپسی کے موقع پر یورپی ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اخبار کے مطابق یورپی ممالک کو دہشت گردی کے بارے میں متضاد پالیسی ترک کردینی چاہیے ۔