مہر نیوز/ 16 جنوری / 2015 ء : جرمن چانسلر انگلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمانوں اور یہودیوں کو تمام تر تعصبات سے بچایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انگلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمانوں اور یہودیوں کو تمام تر تعصبات سے بچایا جائے گا۔  جرمن چانسلر انگلا مرکل نے جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،چانسلر ہوتے ہوئے میں اپنے ملک میں تمام مسلمانوں کی حفاظت کروں گی، اس ایوان میں موجود ہر ایک شخص یہی کچھ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عیسائی، یہودی اور مسلمان تمام لوگوں کے لیے جرمنی میں جگہ ہے۔ پیرس حملوں سے متعلق مرکل کا کہنا تھا کہ مسجدوں پر حملوں کے خلاف بھی سختی سے نمٹا جائے گا، کیونکہ ہم ان لوگوں کے ہاتھوں تقسیم نہیں ہوں گے جو کسی مسلمان کی جانب سے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہوئے جرمنی میں آباد تمام مسلمانوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔