مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہندوستان امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے ہندوستانی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہار کر دیا۔بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ پہلے بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔ آج بھی بے گناہ مسلمانوں کا خون کر رہے ہیں۔پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا، اس لئے اب بھارت کو بھارتی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے اور اب حکومت اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے پرغور کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2015 - 16:22
مہر نیوز/ 3 جنوری / 2015 ء : پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہندوستان امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے ہندوستانی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔