مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے حالات میں مزید خرابی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کی کوشش ہے کہ ہانگ کانگ کے سب سے زیادہ بد امنی والے ڈسٹرکٹ مونگ کوک پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے صورت حال کو بہتر کیا جائے تا کہ مقامی رہائشیوں کے کاروباری معاملات آگے بڑھ سکیں۔ لیکن لگتا ہے کہ مونگ کوک کا علاقہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تناؤ اور جھڑپوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ اس کے باوجود آج ہفتہ کے روز علی الصبح پولیس اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سن 1997 میں ہانگ کانگ کی انتظامی عملداری برطانوی حکومت نے چین کے سپرد کر دی تھی اور حالیہ مظاہروں کا سلسلہ خصوصی اختیارات کی حامل انتظامیہ کا امتحان اور آزمائش بن کر رہ گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2014 - 21:39
مہر نیوز/29 نومبر/ 2014 ء : ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے حالات میں مزید خرابی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔