مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوجیوں اور کشمیری علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی افسر اور 3 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے میں وڈر بالا راجواڑ کے جنگلات میں ہلاک کیا گیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کاایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا تھا، بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن تیز کردیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2014 - 12:55
مہر نیوز/30 اکتوبر/ 2014 ء :ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور کشمیری علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی افسر اور 3 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔