مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لئےویانا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آسٹریا کے وزير خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
امریکہ اور ایران کے نائب وزراء خارجہ کے درمیان آج مذاکرات ہوئے ہیں اور یہ مذاکرات آج سہ پہر کو بھی جاری رہیں گے۔ کل ایران ، امریکہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان سہ فریقی مذڈاکرات ہوں گے۔