مہر نیوز/3 اکتوبر/ 2014 ء :ہندوستان کی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔اطلاعات کے مطابق بہارکے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں مذ ہبی تہوار کی تقریبات کے اختتام کے بعد جب لوگ واپس گھروں کو جارہے تھے کہ اس دوران اچانک بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پٹنہ میڈیکل اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔