مہر نیوز/27 ستمبر/ 2014 ء :ہندوستانی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں سزاسنادی ہے۔انہیں 6ماہ سے 6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ ہندوستانی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں سزاسنادی ہے۔انہیں 6ماہ سے 6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ تامل ناڈو جے للیتا کو غیر قانونی اثاثے رکھنے کا مجرم قرار دیدیا گیا ہے۔جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کے کرپشن کے الزمات تھے،ان کے خلاف 18 سال قبل کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئیں۔جے للیتا کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیوارات اور نقدی ملی تھی۔