مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی سائٹ العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ جوبر میں شامی سکیورٹی فورسز نے نام نہاد جیش الاسلام دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔شام کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جیش الاسلام کے سربراہ رواد دلول المعروف ابو محمد الملازم کو شامی فروسز نے جوبر کے علاقہ میں واصل جہنم کیا ہے۔
ادھر شامی فورسز نے حماہ کے علاقہ طیب الامام کو دہشت گردوں سے بالکل صاف کردیا ہے اور اس علاقہ کے لوگ اب اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ شامی فوج نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں پر حال ہی میں کاری ضرب وارد کی ہے۔