مہر نیوز/14 ستمبر/ 2014 ء :فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس کے 930 دہشت گرد عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن 60 عورتیں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس کے 930 دہشت گرد عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن 60 عورتیں بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے وزير داخلہ برنار کازنو کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق اور شام میں 930 فرانسوی دہشت گرد موجود ہیں جن میں 60 عورتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی گروہ سے ہے۔