مہر نیوز/9 ستمبر/ 2014 ء : اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ علیحدگی اختیار نہ کرے تو اسے زیادہ وسیع اختیارات دینے پر تیار ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے حامیوں اور مخالفین میں سخت مقابلہ ہے۔ اسی لیے ریفرنڈم کے نتیجے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔سروے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے 51فیصد عوام علیحدگی کے حق میں ہیں جبکہ 49 فیصد افراد نے علیحدگی کے خلاف رائے دی ہے۔