مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم جنجوا نے پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ہے جبکہ پاکستان کے وزير اعظم اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے نہیں کہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے موجودہ سیاسی بحران پر آرمی چیف کے ثالثی سے متعلق کردار پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں حکومت کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے حل میں پاک فوج کے سربراہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کےبعد آرمی چیف نے فریقین کےدرمیان ثالثی کا کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف سے ثالثی کی درخواست سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی عمران خان اور طاہرالقادری کی خواہش پر حاصل کی گئی تھی جبکہ طاہرالقادری اور عمران خان بھی اپنی جانب سے آرمی چیف کو ثالث بنانے سے متعلق بیان کی تردید کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2014 - 18:16
مہر نیوز/29 اگست / 2014 ء : پاکستانی فوج کے ترجمان نے پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ہے جبکہ پاکستان کے وزير اعظم اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے نہیں کہاتھا۔