مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے بےباک ، نڈر،شجاع ، دلیر اور مایہ ناز سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہ لبنانی عوام سے اپنے خاب میں کہا ہے کہ غزہ کے معصوم بچوں کا قتل، اسرائیلی فوج کی ناکامی اور شکست کا مظہرہے اور امریکہ و اسرائیل مسئلہ فلسطین کو محو کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے کی جیتی جاگتی تصویر ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین میں نئی جان آگئی ہے اور اب فلسطینی اسراغيل کی طرف پتھر نہیں پھینکتے بلکہ اب اسرائیلی جارحیت کا راکٹوں کے سے جواب دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 1948 سے لیکر اب تک فلسطینیوں نے مسئلہ فلسطین کا فراموش نہیں کیا اور فلسطینی عوام اسرائيل کے سامنے تسلیم نہیں ہوئے بلکہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بعض عرب حکمرانوں نے اپنے تخت و تاج کی حفاظت کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے مسئلہ فلسطین کو محو کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن انھیں شکست اور ناکامی نصیب ہوئی ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل حماس اور جہاد اسلامی کے اسلحہ کے ٹھکانوں کی تلاش اور انھیں نابود کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور وہ اسلامی مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے بجائے وہ فلسطین کے نہتے عوام اور معصوم بچوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے اور معصوم بچوں کا قتل اسرائیلی فوج کی شکست اور ناکامی کی دلیل ہے۔