مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے شمالی وزیرستان آپریشن کی نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہونےوالی کارروائی میں 25 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 2 فوجی جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن فوج کی اب تک کی کارروائي میں کسی اہم طالبان کمانڈر کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے شمالی وزیرستان آپریشن کی نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہونےوالی کارروائی میں 25 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 2 فوجی جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن فوج کی اب تک کی کارروائي میں کسی اہم طالبان کمانڈر کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے آج صبح میر علی میں طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے اسپن وارم سے دہشت گردوں کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی ہلاک ہوگئے۔