مہر نیوز/ 22 جون / 2014 ء :ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور عدلیہ کے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ  آیت اللہ لاریجانی، اعلی ججوں اور عدلیہ کے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں معاشرے میں عدل و انصاف کے نفاذ کے سلسلے میں عدلیہ کے کردار کو اہم قراردیا۔