مہر نیوز/ 15 جون / 2014 ء : عراق میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں عراقی سکیورٹی دستوں نے 280 سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےعراق کے اہلسنت علماء نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں عراقی سکیورٹی دستوں نے 280 سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےعراق کے اہلسنت علماء نے سلفی وہابی دہشت گردگروہ داعش کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کردیا ہے۔عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا نے بغداد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سکیورٹی دستوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 280 سلفی وہابی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے عراقی فوجی ترجمان نے کہا کہ بغداد کا کنٹرول مکمل طور پرعراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں ہے اور عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں پر تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ ادھر عراق کے وزير خارجہ نے ہوشیار زیباری نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ ملاقات میں  مرکزي حکومت کے ساتھ  کردستان حکومت کے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے تمام اہلسنت اور شیعہ ، سلفی وہابی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچآنے کے لئے بالکل متحد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عراق کے تمام قبائل اور شیعہ اور سنی متحدہ ہوگئے ہیں کیونکہ سلفی وہابی دہشت گرد اولیاء خدا اور دین اسلام کے دشمن ہیں اور امریکہ و اسرائيل کے ایجنٹ ہیں انھوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد گروہوں کے پیچھے اسرائیلی حکومت کا ہاتھ ہے۔