مہر خبررساں ایجنسی نے کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگي میں یوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج کی مختلف یونٹوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا ہے۔ فوجی پریڈ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے قریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر کئی اعلی سول اور فوجی حکام بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے ایران میں ہر سال 29 فروردین مطابق 18 اپریل کو یوم مسلح افواج منایا جاتا ہے۔ یوم مسلح افواج کے موقع پرجدید ترین ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں انھوں نے کہا کہ ایران ہر گزاپنے قومی اور ملکی مفادات کا سودا نہیں کرےگا اور انقلاب اسلامی کے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹےگا انھوں نے کہا کہ ایران نہ کسی کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے اور نہ اپنے خلاف کسی کے جارحانہ عزائم برداشت کرےگا۔
اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2014 - 11:36
مہر نیوز/ 18 اپریل / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگي میں یوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج کی مختلف یونٹوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا ہے۔