مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا ہے اس نے کہا کہ طالبان کی حمایت عمران خان کے سیاسی عدم بلوغ کی علامت ہے۔ اطلاعات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کردی، صرف سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر ہی کارروائی کرنا درست اقدام نہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل اور بھرپور آپریشن ملکی مفاد میں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2014 - 13:02
مہر نیوز/ 21 فروری/ 2014 ء :پاکستان سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا ہے۔