مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے سعودی عرب، مصر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بعض دہشت گردوں کا تعلق ترکی، پاکستان اور افغانستان سے ہے۔ واضح رہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سرگرم عمل ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئي کامیابی نہیں مل سکی شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو سعودی عرب، اسرائيل ، ترکی اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے سعودی عرب شام میں مسلح دہشت گردوں کو تنخواہ بھی فراہم کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2013 - 15:45
مہر نیوز/28 دسمبر /2013ء: شامی ذرائع کے مطابق شام کی فوج نے سعودی عرب، مصر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔