مہرخبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے ترکی کے سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قراردیکر مصر سے نکال دیا ہے ترکی نے جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے مصر کے معزول صدر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مصری فوج پر شددی تنقید کی ہے جس کے جواب میں مصر نے ترکی کے سفیر کو نامطلوب عنصر قراردیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔مصر نے اس سے پہلے ترکی سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔