مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پر معاشی پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں فرانس کے صدر اولاندے کا کہنا تھا کہ ایران اگر چار شرائط پوری کردے تو اس کے ساتھ عبوری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ ان شرائط میں ایٹمی پروگرام کو عالمی نگرانی میں دینا، یورینیئم کی افزودگی معطل کرنا، افزودہ یورینیم ضائع کرنا اور اراک میں ایٹمی پلانٹ کی تعمیر روکنا شامل ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان وہی معاہدہ قابل قبول ہوگا جس کے نتیجے میں ایران کوکسی بھی قسم کے نیوکلیئر بم بنانے سے روکا جاسکے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2013 - 15:02
مہر نیوز/18 نومبر/2013ء: فرانس نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پر معاشی پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت جاری رکھے گا۔