مہر نیوز/14 نومبر/2013ء: عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دس محرم الحرام کوحضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کے لئے42 ہزار غیر عراقی زائرین کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المدی پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دس محرم الحرام کوحضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کے لئے42 ہزار غیر عراقی زائرین کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

کربلا میں پہنچنے والے غیر ملکی زائری کا تعلق کویت، بحرین، امارات، ایران، پاکستان، ہندوستان اٹلی، سویڈن، ہالینڈ، برطانیہ جرمنی اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔