مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں نویں محرم الحرام کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد جناب نورائي اور محمود کریمی نے نوحہ خوانی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں مصائب پیش کئے۔
مجالس عزا کا یہ سلسلہ بروز جمعہ 11 محرم الحرام مطابق 24 آبان تک جاری رہےگا۔