مہر نیوز/9 نومبر/2013ء: جاپان کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جنیوا میں گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں مشغول ہیں لیکن وہ بھی اتوار کو تہران میں جاپانی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور علاقائي اور عالمی مسائۂ پر تبادلہ خیال کریں گے۔