مہر خبـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کشمیر سے متعلق ہندوستانی حکام کے مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہندوستان خود کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے کرگیا ، ، کشمیر پر اقوام متحدہ میں 23 قراردادیں منظور ہوئیں، اور تمام قراردادیں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوئیں انھوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادیں مؤثر ہیں ، وہاں نئی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2013 - 16:07
مہر نیوز/22 اکتوبر/2013ء:پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے کشمیر سے متعلق ہندوستانی حکام کے مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔