مہر نیوز/ 22 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کینیا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کینیا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کینیا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران بے گناہ افراد کو قتل کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتا ہے واضح رہے کہ سلفی وہابی تکفیریوں سے واسبستہ دہشت گردوں کینیا کے ایک تجارتی مرکز پر حملہ کرکے 40 سے زائد افراد کو ہلاک اور کئی درجن افراد کو زخمی کردیا ہے۔