مہر نیوز/19 جولائی/2013ء: ہندوستان کے زیر انتظام میں ہندوستانی فورسزکی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام میں ہندوستانی فورسزکی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے گذشتہ رات گول گلاب گڑھ کی مسجد میں نماز تراویح ادا کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 نمازی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کے خلاف آج بارڈر سکیورٹی فورس کے اسٹیشن کے باہر کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔