مہر نیوز/5 جولائی /2013ء: پاک افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش بم دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت 8افرادہلاک جبکہ15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش بم دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت 8افرادہلاک جبکہ15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری بھی ہیں۔دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کو آمدورفت کے لئے بند کردیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔جس نے خود کو باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اُڑادیا۔دھماکے کے نتیجے میں ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔زخمیوں کواسپین بولدک اورچمن منتقل کیاگیاہے۔