مہر نیوز/5 جولائی /2013ء: پاکستان کے شہرکراچی میں منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک خود کش حملہ آور سمیت طالبان دہشت گردتنظیم کے 11 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ٹینس کریکر بم اور جدید ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک خود کش حملہ آور سمیت طالبان دہشت گردتنظیم کے 11 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ٹینس کریکر بم اور جدید ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں طالبان دہشت گردوں سے وابستہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیاہے، آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت 1500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں،رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کے آپریشن کے دوران کریکر بال بم بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ بعض افراد کو حراست میں بھی لیا گیا،آپریشن تا حال جاری ہے،جبکہ علاقے کے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے، رینجرز کی کارروائی کے دوران، ایک خود کش حملہ آوار سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک درجن سے زائد ٹینس کریکر بم برآمد ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران چار موٹر سائیکلز، کمپیوٹر، واکی ٹاکی سیٹ اور جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔