مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر اعظم کی طرف سے مظاہرے ختم کرنے کے احکامات اور گیزی پارک خالی کرا نے کے بعد ترک مظاہرین ایک بار پھر تقسیم اسکوائر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔رات بھر کی جھڑپوں کے بعد طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے ترکی کا گیزی پارک خالی کروالیا تھا مگر مظاہرین ایک بار پھر ترکی کے تقسیم اسکوائر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم گیزی پارک میں جا کر دوبارہ قیام کرینگے ، جبکہ صبح سے پولیس کی جانب سے ترک دارالحکومت انقرا کے کیزیلے اسکوائر کو مظاہرین سے خالی کرانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے۔ادھر کئی لیبر یونینوں نے بھی کل ترکی میں عام مظاہروں کی اپیل کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 جون 2013 - 20:29
مہر نیوز/16 جون /2013ء:ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی طرف سے مظاہرے ختم کرنے کے احکامات اور گیزی پارک خالی کرا نے کے بعد ترک مظاہرین ایک بار پھر تقسیم اسکوائر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔