مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں شہر کے اکثر علاقوں میں سنی گئی ہیں۔ کابل میں امریکی سفارت خانے میں ہنگامی الارم بجادیا گیا۔ افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب حملہ کیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ، اطلاعات کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اتحادی افواج کا اڈا بھی قائم ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2013 - 12:42
مہر نیوز/10 جون /2013ء: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں شہر کے اکثر علاقوں میں سنی گئی ہیں۔