مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کے حملے میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا کمانڈر ابو محمد الجولانی زخمی ہوگیا ہے شامی فوج نے اسٹراٹیجک علاقوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ النصرہ فرنٹ کے کمانڈر ابو محمد جولانی نے اپریل میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظاہری کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا تھا، شامی فوج نے القلمون علاقہ میں النصرہ محاذ کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور واصل جہنم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی فوج کا ترکی، سعودی عرب، قطر ، اسرائيل، امریکہ سمیت 30 سے زائد ممالک کے دہشت گردوں سے مقابلہ ہے اور دہشت گردوں کی حمایت میں مذکورہ ممالک کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2013 - 14:39
مہر نیوز/9 مئی /2013ء:شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کے حملے میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا کمانڈر زخمی ہوگیا ہے شامی فوج نے اسٹراٹیجک علاقوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔