مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ اردن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اردن کے دو روزہ دورے کے دوران اردن کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صالحی اردن کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں شام کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2013 - 15:31
مہر نیوز/5 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کل اردن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔