مہر نیوز/25 اپریل /2013ء: چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنی ارضی سالمیت کا ہر حال میں دفاع کرےگا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنی ارضی سالمیت کا ہر حال میں دفاع کرےگا۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور جاپان کی مشترکہ مشقوں سے گبھرا کر اپنے تین جزیروں سے صرف نظر نہیں کرےگا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چين اپنی سرزمین کا ہر صورت میں دفاع کرےگا۔