مہر نیوز/7 اپریل /2013ء: امریکی وزير خارجہ جان کیری مقبوضہ فلسطین میں سازشی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے سلسلے میں مشرق وسطی میں امریکی اتحادیوں سے ملنے کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ جان کیری مقبوضہ فلسطین میں سازشی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے سلسلے میں مشرق وسطی میں امریکی اتحادیوں سے ملنے کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں۔ امریکی  صدر باراک اوبامہ نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ترکی کے ساتھ روابط مضبوط بنانے اور ترکی کی مرمرہ کشتی پراسرائیلی حملے پر معافی مانگنے پر آمادہ کیا۔ ترکی اور اسرائیل کے  درمیان روابط کو مضبوط بنانے سے امریکہ اپنے منصوبوں کو مشرق وسطی میں آسانی کے ساتھ اجراء کرسکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ترکی کا دورہ کرنے کے بعد اسرائیل کا بھی مختصر دورہ کریں گے۔