مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے شہر کراچی میں کل رات ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکی آلہ کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالنے اور مسلمانوں کے مال و جان کو نقصان پہنچانے والے گروہ سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ اور امریکی آلہ کار ہیں بیان میں عالمی سطح پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 مارچ 2013 - 20:22
مہرنیوز۔ 4 مارچ/ 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے نے کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔