مہرنیوز۔ 3 مارچ/ 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں بتدریج اٹھا لی جائیں گي ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں بتدریج اٹھا لی جائیں گي ۔ ایران نے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے پابندیوں کے منفی اثرات کو مفید اور مثبت اثرات میں تبدیل کرکے دشمن پر واضح کردیا کہ ایران پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ صالحی نے کہا کہ دشمن نے حالیہ پابندیوں کو فلج کنندہ قراردیا تھا لیکن ان پابندیوں میں بھی دشمن اپنے پسندیدہ نتیجہ تک نہیں پہنچ سکا۔ صالحی نے کہا کہ اگر دشمن نے پابندیاں عائد کرنے میں 100 ڈالرکا خرچہ کیا ہے تو اسے اس میں ایک ڈالر کا قائدہ بھی نہیں ہوا ،

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی اقتصاد ایران کی اندرونی پیداوار ہے جو برآمدات پر مبتنی نہیں ہے انھوں نے کہا پابندیوں بھی بتدریج ختم ہونا شروع ہوجائیں گی اور ایران ہمیشہ سرافراز اور سربلند رہےگا۔