مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے ہولناک بربریت کا سلسلہ جاری ہے ابھی مؤمنین کوئٹہ کے سانحہ میں سوگوار ہیں کہ ادھر صوبہ پنجاب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک شیعہ ڈاکٹر کو اس کے بارہ سالہ بچے سمیت فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ پولیس کے مطابق ایف سی کالج کے پاس دو مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آئی سرجن سید علی حیدر اور اور ان کے بیٹے شہید ہو گئے۔لاہور کی گلبرگ پولیس نے سید علی حیدر اور ان کے گیارہ سالہ بیٹے مرتضیٰ حیدر کے قتل کے الزام میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پاکستان میں اہم شیعہ افسروں اور سیاسی کارکنوں کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2013 - 17:30
مہرنیوز- 18 فروری 2013ء: پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے ہولناک بربریت کا سلسلہ جاری ہے ابھی مؤمنین کوئٹہ کے سانحہ میں سوگوار ہیں کہ ادھر صوبہ پنجاب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک شیعہ ڈاکٹر کو اس کے بارہ سالہ بچے سمیت فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔