مہر نیوز/ 6 جنوری/ 2013ء: امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق سینچر کی رات فائرنگ کی آواز کے بعد پولیس اہلکار ایک گھر کے باہر پہنچے جہاں کچھ دیر تک پولیس اور مکان میں موجود افراد کے درمیان فائرنگ جاری رہی۔پانچ گھنٹے کی کارروائی  کے بعد پولیس مکان کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔گذشتہ سال بھی اسی علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔