مہر نیوز/ 14 دسمبر/ 2012ء: امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک اسکول کے اندر ہونے والی بھیانک فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچو سمیت 27افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےامریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک اسکول کے اندر ہونے والی بھیانک فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچو سمیت 27افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ ایک طالب علم کے والد نے کی تاہم بعدازاں پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے کے میں وہ شخص خود بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن میں واقع سینڈی ہک اسکول میں پڑھنے والی ایک کلاس تھری کی طالبہ کے والد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں پانچ سے دس سال کے بچوں سمیت اسکو ل کے پرنسپل اور اسکول کے ماہر نفسیات بھی ہلاک ہوگئے۔ادھر فائرنگ کے اس واقعے سے امریکی صدر بارک اوبامہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ امریکی اسکولوں میں فائرنگ معمول بن گئی ہے۔