مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انڈونیشیا کی پولیس ترجمان علی السوہردی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد جکارتہ میں امریکی سفارت خانے اور سورابایا میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد آسٹریلیا کے سفارت خانے کے قریب واقع عمارت کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے جہاں امریکی مائننگ کمپنی کا دفتر قائم ہے۔ ترجمان کے مطابق مشرقی جاوا کے قصبے میڈین میں ایک گھر سے دھماکہ خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2012 - 22:09
مہر نیوز/ 27 اکتوبر2012ء:انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔