مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان، افغانستان اور ایران کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ تہران میں یہ اجلاس دو دن تک جاری رہےگا اجلاس میں منشیات کی روک تھا کے سلسلے میں تینوں ممالک کے حکام باہمی تبادلہ خيال کریں گے۔ منشیات کے سلسلے میں تینوں ممالک کے حکام کے درمیان یہ چھٹا اجلاس ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2012 - 15:55
مہر نیوز/ 23 اکتوبر2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان، افغانستان اور ایران کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔