مہر نیوز/23 ستمبر2012ء:پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔وہ منگل کو 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ پاکستانی صدر 4 روزہ دورے کے دوراندیگر عالمی رھنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔